🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ محمد ابراہیم بن بشیر حفظہ اللہ
فائدہ: اس حدیث میں صبر کے معنی علم و بردباری کے ہیں ۔ اور حلیم اللہ تعالیٰ کی صفات...
فائدہ:
اس حدیث میں صبر کے معنی علم و بردباری کے ہیں۔ اور حلیم اللہ تعالیٰ کی صفات میں ہے۔ ہمارا ایمان ہے کہ اللہ تعالیٰ سے بڑھ کر کوئی بھی حلیم نہیں ہے۔ اللہ تعالیٰ وہ ذات ہے جو اپنی ذات کے ساتھ شریک کرنے والوں کی باتوں پر بھی صبر کرتا ہے۔
موجودہ دور میں کام الٹ نظر آتا ہے اپنے ہی بھائیوں کے خلاف پروپیگنڈا کیا جاتا ہے اور انھیں ناکام کرنے کی کرنے والوں کو بھی عطا فرماتا ہے۔
عیسائیوں نے اللہ تعالیٰ پر کتنا بڑا الزام دیا کہ سیدہ مریم علیہا السلام کو اللہ تعالیٰ کی بیوی اور سیدنا عیسی علیہ السلام کو اللہ تعالیٰ کا بیٹا قرار دے دیا، اس کے باوجود بھی اللہ تعالیٰ ان کو تندرستی اور فراوانی کے ساتھ رزق مہیا کرتا ہے۔ سبحان اللہ!
نیز اس سے معلوم ہوا کہ تندرستی اور رزق کی فراوانی اللہ تعالیٰ کی دو عظیم نعمتیں ہیں۔ ہرانسان کو اپنے گناہوں کی معافی مانگنی چاہیے اور اللہ تعالیٰ کے پیارے دین اسلام کے مطابق زندگی گزارنی چاہیے۔ شرک، اکبر الکبائر ہے جسے اللہ تعالیٰ نے معاف نہیں کرنا۔
مسند الحمیدی شرح از محمد ابراهيم بن بشير 792