🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
تخریج الحدیث: [وأخرجه البخاري 7199، 7200، من حديث مالك به] تفقه : ➊ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم...
تخریج الحدیث:
[وأخرجه البخاري 7199، 7200، من حديث مالك به]

تفقه:
➊ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی میں آپ کی بیعت اور ہر دور میں قیامت تک آپ کی اطاعت ہر حال میں فرض ہے۔
➋ دینِ اسلام میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم اور صحیح العقیدہ مسلمان اصحابِ اقتدار «اولي الامر منكم» کی بیعت کے علاوہ تیسری کسی بیعت کا کوئی ثبوت نہیں ہے۔
➌ حق پر ہمیشہ ثابت قدم رہنا چاہئے خواہ ساری دنیا اس کے خلاف ہی کیوں نہ ہو۔
➍ مسلمان اہلِ ایمان حکمرانوں کے خلاف جنگ یا تصادم نہیں کرنا چاہئے۔ یاد رہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: «کلمة عدل عند إمام جائر» یعنی افضل جہاد یہ ہے کہ ظالم حکمران کے سامنے کلمۂ انصاف بیان کیا جائے۔ [مسند أحمد 5 / 256 ح22207، وسنده حسن لذاته، ابن ماجه: 4012]
➎ سیدنا عبادہ بن الصامت البدری الانصاری رضی اللہ عنہ بہت زیادہ فضیلت کے حامل صحابی تھے۔
➏ کتاب وسنت پر عمل کے دوران میں لوگوں کے اعتراضات کی کوئی پروا نہیں کرنی چاہئے۔
➐ سختی میں صبر اور کشادگی میں شکر ادا کرتے رہنا چاہئے۔
➑ اہل ایمان نہ آسانی وخوشی میں ایمان کا سودا کرتے ہیں اور نہ تنگی وغمی میں متزلزل ہوتے ہیں۔
موطا امام مالک روایۃ ابن القاسم شرح از زبیر علی زئی 505