🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ محمد ابراہیم بن بشیر حفظہ اللہ
فائدہ: امام بخاری رحمہ اللہ نے اس حدیث کو اختصار کے ساتھ بیان کیا ۔ نیز اس حدیث پر...
فائدہ:
امام بخاری رحمہ اللہ نے اس حدیث کو اختصار کے ساتھ بیان کیا۔ نیز اس حدیث پر باب قائم کیا ہے: ”ارشاد باری تعالیٰ تحصیل داروں کو بھی زکاۃ سے حصہ دیا جائے۔ نیز حاکم کو ان کا محاسبہ بھی کرنا چا ہیے“۔ [صحيح بخاري قبل ح 1500]
باطل تاویل کا سرعام رد کرنا چاہیے تا کہ کوئی دوسرا اس کا ارتکاب نہ کرے۔ مدارس کے سفیروں کو جو ہدیہ ملے وہ بھی مدارس کے بیت المال میں جمع کروایا جائے اور ان کی تنخواہ مقرر ہونی چاہیے ورنہ بیع مجہول حرام ہے۔
حافظ عبدالستار الحماد ﷾ لکھتے ہیں: مدارس کے سفیر جو وصول شدہ چندے سے خاص شرح فیصد حق الخدمت وصول کرتے ہیں، ایسا کرنا مجہول اجرت کے ضمن میں آتا ہے جسے محل نظر قرار دینا مناسب ہے۔ ممکن ہے کہ عامل مذکور نے مال زکاۃ سے اپنے مصارف پر کچھ خرچ کیا ہو، اس بنا پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے وصول کردہ زکاۃ اور اخراجات کا اس سے حساب لیا ہے۔ [فتح الباري: 461/3]
ابن سعد نے اس کا نام عبداللہ بتایا ہے جو ایک قبیلے بنوتسب کی طرف منسوب تھا۔ [هدية القاري شرح صحيح البخاري: 298/3]
۔
مسند الحمیدی شرح از محمد ابراهيم بن بشير 862