🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ محمد ابراہیم بن بشیر حفظہ اللہ
فائدہ: سيدنا عبدالله بن عباس رضی اللہ عنہما کے علم وفضل کی بنا پرانھیں « بحر الأمة يا حبر...
فائدہ:
سيدنا عبدالله بن عباس رضی اللہ عنہما کے علم وفضل کی بنا پرانھیں «‏‏‏‏بحر الأمة يا حبر الأمة» کہا: جا تا ہے۔ اور گدھوں کے بارے میں ان کا یہ قول شاہد وضاحت کے ساتھ حدیث نہ پہنچنے کے سبب تھا صحیحین میں شعمی کے حوالے سے ان کا قول مروی ہے کہ مجھے معلوم نہیں کہ خیبر کے موقع پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس وجہ سے گدھوں کا گوشت کھانے سے منع کیا تھا کہ لوگ سواریوں سے محروم نہ ہو جائیں یا ان کو حرام قرار دیا تھا۔ لیکن بالآخر جب انھیں بالوضاحت حرمت کی احادیث پہنچیں اور سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ سے بھی ان کی بحث ہوئی تو یقین کے ساتھ وہ ان کی حرمت کے قائل ہو گئے تھے۔ فوائد ابن القیم (سنن ابی داود: 3 / 4۔۔۔۔ دارالسلام)۔
مسند الحمیدی شرح از محمد ابراهيم بن بشير 881