حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
تخریج الحدیث: [وأخرجه البخاري 4129، ومسلم 842، من حديث مالك به] تفقه : ➊ نمازِ خوف میں نماز پڑھنے...
تخریج الحدیث:
[وأخرجه البخاري 4129، ومسلم 842، من حديث مالك به]
تفقه:
➊ نمازِ خوف میں نماز پڑھنے کے کئی طریقے ہیں مثلاً ایک رکعت پڑھنا یا دو رکعتیں پڑھنا وغیرہ۔
➋ ہر وقت مسلمانوں کو دفاع میں ثابت قدم رہنا چاہئے۔
➌ نماز کسی حالت میں بھی معاف نہیں ہے اِلا یہ کہ کتاب وسنت میں تخصیص کی کوئی دلیل ہو مثلاً حائضہ کے لئے حالتِ حیض میں نماز پڑھنا ممنوع ہے۔
➍ نمازِ خوف کے مختلف طریقے مختلف حالتوں پر محمول ہیں جن پر حسبِ ضرورت عمل کیا جائے گا۔
➎ نافع سے روایت ہے کہ عبداللہ بن عمر (رضی اللہ عنہ) سے جب نماز خوف کے بارے میں پوچھا جاتا تو فرماتے: ایک گروہ کے ساتھ امام آگے ہوگا پھر امام انھیں ایک رکعت پڑھائے گا۔ ان کے اور دشمن (کافروں) کے درمیان دوسرا گروہ ہوگا جنھوں نے نماز نہیں پڑھی پھر جب پہلا گروہ ایک رکعت پڑھ لے تو پیچھے جاکر دوسرے گروہ کی جگہ کھڑے ہوجائیں گے جنھوں نے نماز نہیں پڑھی اور سلام نہیں پھیریں گے۔ جنھوں نے نماز نہیں پڑھی تھی وہ آگے آکر امام کے ساتھ ایک رکعت پڑھیں گے پھر امام دو رکعتیں پڑھ کر سلام پھیر دے گا تو ہر گروہ انفرادی طور پر اپنی اپنی ایک رکعت پوری کرے گا، اس طرح ان کی بھی دو دو رکعتیں ہو جائیں گی اور اگر حالتِ خوف شدید ہو تو کھڑے کھڑے یا سواریوں پر قبلہ رخ ہوتے ہوئے یا بغیر قبلہ رخ کے نماز پڑھیں گے۔ نافع نے کہا: میں یہ سمجھتا ہوں کہ ابن عمر (رضی اللہ عنہ) اسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ہی بیان کرتے تھے۔ [الموطأ 1 / 184 ح443 وسنده صحيح]

موطا امام مالک روایۃ ابن القاسم شرح از زبیر علی زئی 514