🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ محمد ابراہیم بن بشیر حفظہ اللہ
فائدہ: اس حدیث میں ذکر ہے کہ امام کو مقتدیوں کا خیال رکھ کر نماز پڑھانی چاہیے ، بعض...
فائدہ:
اس حدیث میں ذکر ہے کہ امام کو مقتدیوں کا خیال رکھ کر نماز پڑھانی چاہیے، بعض قراء اپنی آواز میں حسن و جمال پیدا کر لیتے ہیں اور اپنے آپ کو بڑا ماہر قاری ثابت کرنے کی غرض سے لمبی لمبی نمازیں پڑھاتے ہیں، اور مقتدیوں کا ذرا خیال نہیں رکھتے، ہم اس موقع پر نصیحت کرنا چاہتے ہیں کہ عام لوگ دین سے دور ہیں، اس کی وجوہات میں سے ایک وجہ بے علم قاری، ائمہ مساجد اور علماء ہیں، افسوس کہ آج منبر و محراب کے مالک جاہل لوگ بنے ہوئے ہیں، جن کا مطمع نظر پیسہ ہے نہ کہ دین کی خدمت۔ اللہ رب العالمین مساجد و مدارس کو بے علم اور بے عمل مولویوں سے محفوظ فرمائے آمین۔
مسند الحمیدی شرح از محمد ابراهيم بن بشير 928