🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
تخریج الحدیث: [وأخرجه البخاري 999، ومسلم 36/ 700، من حديث مالك به] تفقه : ➊ وتر واجب نہیں بلکہ...
تخریج الحدیث:
[وأخرجه البخاري 999، ومسلم 36/ 700، من حديث مالك به]

تفقه:
➊ وتر واجب نہیں بلکہ سنت ہے۔
➋ ہر وقت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت کو اپنانے میں مستعد رہنا چاہئے۔
➌ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما زبردست متبع سنت اور جلیل القدر صحابی تھے۔
➍ سواری پر نوافل پڑھنے جائز ہیں۔
➎ مخاطب سے سوال کر کے اسے قائل کرنا جائز ہے۔
➐ جانوروں پر سواری کرنا جائز ہے۔
➑ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت جو کہ احادیث کی صورت میں ہمارے پاس موجود ہے، حجت اور معیار حق ہے۔
➒ بہتر یہ ہے کہ نماز وتر رات کے آخری پہر پڑھی جائے لیکن وتر فوت ہو جانے کے خوف سے عشاء کے بعد پڑھنا بھی بالکل صحیح اور جائز ہے۔
➓ ہر مسئلہ ہر عالم کو معلوم ہونا ضروری نہیں ہے بلکہ جلیل القدر ثقہ علماء سے بھی بعض باتیں مخفی رہ سکتی ہیں۔
موطا امام مالک روایۃ ابن القاسم شرح از زبیر علی زئی 522