حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
تخریج الحدیث: [وأخرجه مسلم 259/53، من حديث مالك به] تفقه: ➊ داڑھی رکھنا فرض ہے۔ ➋ مونچھیں تراشنا اور...
تخریج الحدیث:
[وأخرجه مسلم 259/53، من حديث مالك به]
تفقه:
➊ داڑھی رکھنا فرض ہے۔
➋ مونچھیں تراشنا اور منڈوانا دونوں طرح صحیح ہے۔ امام سفیان بن عینیہ المکی رحمہ اللہ نے مونچھیں منڈوائی تھیں۔ دیکھئے [التاريخ الكبير لا بن ابي خيثمه ح 387 وسنده صحيح، دوسرا نسخه 311]
● ایک حدیث میں آیا ہے کہ رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ کی مونچھیں مسواک رکھ کر کاٹ دی تھیں یا انھیں کاٹنے کا حکم دیا تھا۔ [سنن ابي داود 188، وسنده صحيح] مغیرہ رضی اللہ عنہ کی بڑی مونچھیں تھیں۔
● سیدنا عمر بن الخطاب رضی اللہ عنہ بعض خاص موقعوں پر مونچھوں کو تاؤ دیتے تھے۔ [العلل ومعرفة الرجال: 1507، وسنده صحيح، دوسرا نسخه: 73/2 ح 1589] نیز دیکھئے: [طبقات ابن سعد 326/3 وسنده صحيح]
بہتر یہی ہے کہ مونچھوں کو مونڈنے کے بجائے تراشا جائے۔
➌ سیدنا عبد الله بن عمر رضی اللہ عنہ وغیرہ کے آثارکو مد نظر رکھتے ہوئے عرض ہے کہ داڑھی کو بالکل چھوڑ دینا اور قینچی نہ لگانا افضل ہے تاہم ایک مشت سے زیادہ کو کاٹنا جائز ہے۔ والله اعلم

موطا امام مالک روایۃ ابن القاسم شرح از زبیر علی زئی 524