🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ محمد ابراہیم بن بشیر حفظہ اللہ
فائدہ: اس حدیث سے سورۃ الفاتحہ کی زبردست فضیلت ثابت ہوتی ہے ، جب بھی کوئی اس سورہ کو...
فائدہ:
اس حدیث سے سورۃ الفاتحہ کی زبردست فضیلت ثابت ہوتی ہے، جب بھی کوئی اس سورہ کو نماز میں پڑھتا ہے تو اللہ تعالیٰ ہر ہر آیت کا جواب دیتے ہیں۔ اس سورت میں پہلی تین آیات اور «اياك نعبد» تک اللہ تعالیٰ کی تعریف ہے، اس کے بعد «اياك نستعين» سے لے کر «ولا الضالين» تک اللہ تعالیٰ سے مختلف چیز میں مانگی جاتی ہیں۔
اس سے ثابت ہوا کہ جب بھی دعا کی جائے پہلے اللہ تعالیٰ کی تعریف کرنی چاہیے، اس کے بعد جو ضرورت ہو وہ پیش کرنی چاہیے۔
یہاں بطور تنبیہ عرض ہے کہ اللہ تعالیٰ اس کا جواب دیتے ہیں جو سورہ فاتحہ خود پڑھتا ہے، صرف سننے والے کو اللہ تعالیٰ جواب نہیں دیتے، اس سے بھی ہر نماز میں سورہ فاتحہ کا امام کے پیچھے پڑھنا ثابت ہوتا ہے۔
مسند الحمیدی شرح از محمد ابراهيم بن بشير 1002