🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ محمد ابراہیم بن بشیر حفظہ اللہ
فائدہ: اس حدیث سے معلوم ہوا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے قرآن وحدیث اپنی امت کو...
فائدہ:
اس حدیث سے معلوم ہوا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے قرآن وحدیث اپنی امت کو سکھانے میں بہت زیادہ محنت کی ہے، سبحان اللہ۔ اس قد رمحنت کی کہ اگر امت مسلمہ کے تمام اہل علم کی محنت کو جمع کر لیا جائے، تب بھی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی محنت کے برابر نہیں ہو سکتی۔ اہل علم کو بھی بہت زیادہ محنت سے دینی کام کرنے چاہئیں۔
نیز اس حدیث میں قضائے حاجت کے آداب کا ذکر ہے صحراء میں بیت اللہ کی طرف چہرہ یا پیٹھ کرنا منع ہے لیکن باتھ روم یا چار دیواری کے اندر اس کی گنجائش ملتی ہے۔ [صحيح البخاري: 145 صحيح مسلم: 266]
استنجاء کم از کم تین ڈھیلوں سے کرنا چاہیے، گوبر (خواہ ماکول اللحم جانور کا ہو یا غیر ماکول اللحم کا) سے استنجاء نہیں کرنا چاہیے، کیونکہ یہ جنوں کی خوراک ہے۔
مسند الحمیدی شرح از محمد ابراهيم بن بشير 1017