🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
تخریج الحدیث: [و اخرجه البخاري 5093، و مسلم 2225، من حديث مالك به] تفقہ ➊ نبی کریم صلی اللہ...
تخریج الحدیث:
[و اخرجه البخاري 5093، و مسلم 2225، من حديث مالك به]

تفقہ
➊ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے دور میں اور آپ سے پہلے ادوار میں دنیا کے عام فسادات اور قتال کی بنیاد تین اہم چیزیں رہی ہیں:
⓵ گھر یعنی رہنے کی زمین ⓶ عورت ⓷ گھوڑا یعنی گھڑ سوار فوجیں۔
لہٰذا یہاں نحوست سے یہی مراد ہے لیکن یہ حدیث دوسری صحیح احادیث کی وجہ سے منسوخ ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: «إِنْ كَانَ الشُّؤُمُ فِي شَيْءٍ فَفِي الدَّارِ وَالْمَرْأَةِ وَالْفَرَسِ» ”اگر نحوست کسی چیز میں ہوتی تو گھر، عورت اور گھوڑے میں ہوتی۔“ [صحيح بخاري: 5094 و صحيح مسلم: 2225 [5808، 5807] ]
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: «لَا طِیَرَۃَ» ”کوئی نحوست اور بدشگونی نہیں ہے۔“ [صحيح بخاري: 5754، صحيح مسلم: 2223]
نیز دیکھئے: [فتح الباري 60/6-63 تحت ح2858، 2859،] اور [التمهيد 290/9، و قال: ”نسخ ذالك و ابطله القرآن و السنن“] پھر یہ منسوخ ہو گئی اور اسے قرآن و سنت نے باطل قرار دیا ہے۔
➋ موطا امام مالک کی جس روایت میں آیا ہے کہ ایک گھر کے باشندوں کی تعداد اور مال میں کمی ہو گئی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: «دَعَوْها ذَمِيْمَةٌ» اسے چھوڑ دو، یہ مذموم ہے۔ [972/2 ح1884] اس کی سند منقطع ہونے کی وجہ سے ضعیف ہے۔
سنن ابی داؤد [3924] میں اس کی مؤید روایت ہے لیکن اس کی سند عکرمہ بن عمار مدلس کی تدلیس کی وجہ سے ضعیف ہے۔
➌ ایک روایت میں آیا ہے کہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما جیسی حدیث بیان کرنے کی وجہ سے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کا رد کیا تھا، اس کی سند قتادہ مدلس کی وجہ سے ضعیف ہے۔ دوسری سند «مكحول عن عائشه» کی وجہ سے منقطع ہے۔
➍ نیز دیکھئے: [ح: موطا امام مالک: 412]
موطا امام مالک روایۃ ابن القاسم شرح از زبیر علی زئی 61