🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ محمد ابراہیم بن بشیر حفظہ اللہ
فائدہ: اس حدیث میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی امت کے ساتھ شفقت ثابت ہوتی ہے کہ...
فائدہ:
اس حدیث میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی امت کے ساتھ شفقت ثابت ہوتی ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کس طرح لوگوں کو جہنم سے بچانے کی کوشش میں لگے رہتے تھے، اور خوش قسمت ہیں وہ لوگ جنھوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی دعوت پر لبیک کہا اور کائنات کے قیمتی ترین لوگ بن گئے اور بدقسمت ہیں وہ لوگ جنھوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی مخالفت کی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی دعوت کو ٹھکرایا، آپ کے مشن کے سامنے رکاوٹیں کھڑی کر دیں، وہ دنیا میں بھی ذلیل بنے اور آخرت میں بھی جہنم ان کا مقدر ہوگا، اللہ تعالیٰ ہمیں دین کی حمایت کی توفیق عطا فرمائے، آمین۔
مسند الحمیدی شرح از محمد ابراهيم بن بشير 1067