الشیخ محمد ابراہیم بن بشیر حفظہ اللہ
فائدہ: اس حدیث سے ثابت ہوا کہ اگر کوئی مرد کسی کی بیوی سے بدکاری کرے اور اس سے...
فائدہ:
اس حدیث سے ثابت ہوا کہ اگر کوئی مرد کسی کی بیوی سے بدکاری کرے اور اس سے بچہ پیدا ہو جائے تو وہ بچہ اس کا شمار ہوگا جس کے گھر میں پیدا ہوا ہے، خواہ وہ حقیقت میں اس کے نطفے سے نہ بھی ہو اور بدکاری کرنے والے کو پکڑا جائے گا، اگر وہ کنوارہ ہو تو اس کو سو کوڑے مارے جائیں گے، اور اگر وہ شادی شدہ ہے تو اس کو رجم کیا جائے گا، یعنی ہر زانی کو رجم نہیں کیا جائے گا، ہاں جب اس میں رجم کی شرط ہوگی، تب ہی اس کو رجم کیا جائے گا، اور رجم کے لیے شرط یہ ہے کہ وہ شادی شدہ ہو۔
اللہ تعالیٰ کرم فرمائے اور پوری دنیا میں اسلام نافذ ہو، ہماری آنکھیں ٹھنڈی ہوں اور زمین پر فساد اور گناہوں کی شرح کم ہو، اور شادی شدہ زانیوں کو رجم کیا جائے اور شادی شدہ بدکارہ عورت کو رجم کیا جائے، اس سے امن قائم ہوگا، ان شاء اللہ۔
کوئی شہر اور کوئی گاؤں بدکاری سے خالی نہیں رہا، بس اللہ تعالیٰ کرم کرے اور لوگوں کو اسلام سے محبت کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور شیطان کو رسوا کرے، آمین۔

مسند الحمیدی شرح از محمد ابراهيم بن بشير 1114