الشیخ محمد ابراہیم بن بشیر حفظہ اللہ
فائدہ: اس حدیث میں برے گمان سے بچنے کی تلقین کی گئی ہے ، یادر ہے کہ گمان کی...
فائدہ:
اس حدیث میں برے گمان سے بچنے کی تلقین کی گئی ہے، یادر ہے کہ گمان کی دو قسمیں ہیں:
پہلی قسم:
جو کچھ سوچا وہ بول دیا اور یہ جھوٹ ہے لیکن تحقیق کی غرض سے اور گمان کو درست کرنے کی نیت سے بولنا گناہ اور جھوٹ نہیں ہے۔
دوسری قسم:
کسی کے متعلق کوئی برا گمان بنالیا اور اس کو اپنے اندر ہی چھپا لیا، یہ گمان جھوٹ اور گناہ تصور نہیں ہوگا، بلکہ گمان پیدا ہو رہا تھا، تو آدمی اس کے شر سے محفوظ رہا اور اس کو اپنے اندر ہی پی گیا۔
بدگمانی کو جھوٹ کہا گیا ہے کیونکہ یہ شیطان کی طرف سے ہوتا ہے، جھوٹی بات سے بدگمانی بڑا جھوٹ ہے۔ ہمیں بدگمانی سے اپنے دل ودماغ کو بالکل صاف رکھنا چاہیے، دوسرے کے بارے میں بدگمانی سے بچنا چاہیے، اور جب دولوگوں کے درمیان بدگمانی پیدا ہو جائے تو سارا کام خراب ہو جا تا ہے، اور شیطان اتفاق و اتحاد کو بدگمانی کی آڑ میں ہی ختم کر دیتا ہے، بدگمانی ہزاروں برائیوں کی جڑ ہے کسی بھی معاملے میں بدگمانی نہیں کرنی چاہیے۔ نیز دیکھیں [تحفته الاحوذي - 120-121/12]

مسند الحمیدی شرح از محمد ابراهيم بن بشير 1115