🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ محمد ابراہیم بن بشیر حفظہ اللہ
فائدہ: اس حدیث میں اسلام کی حقانیت کی بہت بڑی دلیل ہے کہ جس طرح امام الانبیاء صلی اللہ...
فائدہ:
اس حدیث میں اسلام کی حقانیت کی بہت بڑی دلیل ہے کہ جس طرح امام الانبیاء صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا بالکل اسی طرح پورا ہوا اور قیصر و کسریٰ تباہ ہوئے، اور ان کے بعد کوئی قیصر و کسریٰ نہیں آیا اور نہ قیامت تک آئے گا۔
قاضی عیاض رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ کسریٰ عراق میں اور قیصر شام میں نہیں ہوگا، جس طرح آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں تھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان دونوں کی بادشاہت کے ختم ہونے کی پیشینگوئی کی، تو ہوا بھی اسی طرح۔ اور کسریٰ کا معاملہ تو بالکل ختم ہو گیا اور اس کی بادشاہت ٹکڑے ٹکڑے ہوگئی، اور قیصر شام کو چھوڑ کر اپنے شہر قسطنطنیہ داخل ہو گیا، اس کے شہر بھی فتح ہوئے اور اس کے تمام خزانے مسلمانوں کے قبضے میں آئے، جس طرح آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے خبر دی تھی۔ (اكـمـال الـعـلـم 230/8)
قیصر کے متعلق تفصیل ابن کثیر رحمہ اللہ نے البدایۃ والنھایۃ (71 / 4-73) میں ذکر کی ہے۔ نیز دیکھیں (تاریخ الاسلام سندھی: 511 / 2۔ 512)
مسند الحمیدی شرح از محمد ابراهيم بن بشير 1123