🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ محمد ابراہیم بن بشیر حفظہ اللہ
فائدہ: اس حدیث میں سیدنا عیسٰی علیہ السلام کے متعلق پیش گوئی ہے کہ وہ قرب قیامت اتریں گے...
فائدہ:
اس حدیث میں سیدنا عیسٰی علیہ السلام کے متعلق پیش گوئی ہے کہ وہ قرب قیامت اتریں گے، انصاف کریں گے، عیسائیوں کے خلاف جہاد کریں گے، صلیب کو توڑیں گے
اس سے یہ بھی ثابت ہوا کہ موجودہ عیسائی جھوٹے لوگ ہیں، اسی لیے تو عیسٰی علیہ السلام کے خلاف جنگ کریں گے، یہاں سے یہ بھی ثابت ہوا کہ خنزیر کو قتل کرنا درست ہے
ٹیکس کو عیسٰی علیہ السلام ختم کر یں گے، اور مال و دولت بہت ہی عام ہوگا حتی کہ صدقہ لینے والا کوئی نہیں ہوگا
ان تمام چیزوں پر ہمارا ایمان ہے، یاد رہے عیسٰی علیہ السلام جب نازل ہوں گے تو سیدنا محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے امتی بن کر نازل ہوں گے، اور قرآن و حدیث کے مطابق زندگی گزاریں گے، اور قرآن و حدیث کا ہی پرچار کر یں گے، اور یہ بھی ہمارا ایمان ہے کہ عیسٰی علیہ السلام آسمانوں پر زندہ اٹھا لیے گئے ہیں، اور وہ آسمانوں پر زندہ ہیں، اور اس پر بھی ہمارا ایمان ہے کہ عیسٰی علیہ السلام دمشق کے مشرق میں سفید منارہ کے پاس نازل ہوں گے۔ ( [الـمـعـجم الكبير طبراني: 1/217 حديث: 590] حافظ الهيثمي نے کہا: رجالہ ثقات ``، ”اس کے راوی ثقہ ہیں“۔ (مجمع الزوائد: 8 / 205)
اور اس پر بھی ہمارا ایمان ہے کہ عیسٰی علیہ السلام فلسطین میں لُد شہر کے دروازے کے پاس دجال کو قتل کریں گے، اس کے بعد وہ چالیس (سال، یا ماہ یا دن) تک امام عادل اور حاکم منصف کی حیثیت سے رہیں گے۔ [مسند أحمدحديث: 24971 سنده حسن]
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہا کہ جو عیسٰی بن مریم علیہ السلام کو ملے، ان کو میرا سلام کہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه]
مسند الحمیدی شرح از محمد ابراهيم بن بشير 1127