🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ محمد ابراہیم بن بشیر حفظہ اللہ
فائدہ: اس حدیث میں دو گروہوں سے مراد سیدنا علی رضی اللہ عنہ کا گروہ اور سیدنا معاویہ رضی...
فائدہ:
اس حدیث میں دو گروہوں سے مراد سیدنا علی رضی اللہ عنہ کا گروہ اور سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کا گروہ تھا، اور دونوں کا دعویٰ حق کی تلاش تھی، اور دونوں گروہوں میں بہت زیادہ قتل و غارت ہوئی۔
اللہ تعالیٰ تمام صحابہ کرام رضی اللہ عنہم سے راضی ہیں، ان کے آپس کے اجتہادی معاملات پر کسی مسلمان کو تبصرہ کرنے کی ضرورت نہیں ہے، بعض لوگ صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے درمیان فیصلہ کرنے بیٹھے اور خود گمراہ ہو گئے، ان کا تفصیلی محاکمہ حافظ صلاح الدین یوسف ﷫ نے اپنی کتاب ”خلافت وملوکیت کا تاریخی وتحقیقی جائزہ“ میں لیا ہے، اور میرے استاذ محترم شیخ ارشاد الحق اثری ﷾ اپنی کتاب ”مشاجرات صحابہ“ میں تمام محدثین کا موقف تفصیل سے لکھ دیا ہے، بس اس میں نجات ہے، ان دو کتب کا مطالعہ از حد ضروری ہے تا کہ صحيح منہج پر قائم رہا جا سکے۔