🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ محمد ابراہیم بن بشیر حفظہ اللہ
فائدہ: اس حدیث میں مشرکین کے بچوں کا ذکر ہے کہ ان کے بچے ، جو بچپن میں فوت...
فائدہ:
اس حدیث میں مشرکین کے بچوں کا ذکر ہے کہ ان کے بچے، جو بچپن میں فوت ہو جائیں، کہاں جائیں گے؟ اس کے جواب سے پہلے یہ جان لینا چاہیے کہ مسلمانوں کے بچے جنت میں جائیں گے، اس میں کوئی اختلاف نہیں ہے اور رہے کافروں کے بچے، جو بچپن میں ہی وفات پاگئے ہوں، ان کے بارے میں یہ ہے کہ دنیا کے اندر اس بچے کا حکم مشرکین کے حکم کی طرح ہوگا، لہٰذا نہ اس کو غسل دیا جائے گا اور نہ اس کی نماز جنازہ پڑھی جائے گی، اس لیے کہ وہ مشرکین کے تابع ہیں، اس لیے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مشرکین کی اولاد میں سے مارے جانے والے کے بارے میں فرمایا: ”وہ انھی میں سے ہے“۔
البتہ آخرت میں ان کا معاملہ اللہ تعالیٰ کے سپرد ہے، اس لیے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ بہتر جانتا ہے جو وہ عمل کرتے“۔ [صحيح البخاري: 1384 صـحـيـح مسلم: 2658 فتاوي اللجنة الدائمه: 3/ 501]
مسند الحمیدی شرح از محمد ابراهيم بن بشير 1141