🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ محمد ابراہیم بن بشیر حفظہ اللہ
فائدہ: اس حدیث سے اللہ تعالیٰ کی ایک صفت ”ہنسنا“ ثابت ہوتی ہے ، یعنی اللہ تعالیٰ ہنستے بھی...
فائدہ:
اس حدیث سے اللہ تعالیٰ کی ایک صفت ”ہنسنا“ ثابت ہوتی ہے، یعنی اللہ تعالیٰ ہنستے بھی ہیں لیکن اس کی مثال، کیفیت اور تشبیہ دینا منع ہے، بس ہم یہی کہیں گے کہ اللہ تعالیٰ ہنستا ہے «كما يليق شانه» ‏‏‏‏جس طرح اس کی شان کے لائق ہے۔
نیز اس حدیث میں شہادت کی فضیلت ثابت ہوتی ہے، نیز اس سے یہ بھی معلوم ہوا کہ زندگی میں بعض اچھے موڑ بھی آتے ہیں کہ جن پر انسان غور و فکر کر کے اپنے آپ کو راہ راست پر لاسکتا ہے، اس سے اس کا مقام و مرتبہ بہت اونچا ہو جاتا ہے، اس کی مثال بھی حدیث میں موجود ہے کہ جو کافر آج کسی مسلمان کو شہید کر دیتا ہے کل کو وہی کافر مسلمان ہوتا ہے اور خود میدان جہاد میں اترتا ہے، اور خود بھی کفار سے لڑتا ہوا شہید ہو جا تا ہے۔
مسند الحمیدی شرح از محمد ابراهيم بن بشير 1153