🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ محمد ابراہیم بن بشیر حفظہ اللہ
فائدہ: اس حدیث میں امیر کی اطاعت کا درس موجود ہے ، اور یاد رہے کہ امیر سے مراد”خلیفۃ...
فائدہ:
اس حدیث میں امیر کی اطاعت کا درس موجود ہے، اور یاد رہے کہ امیر سے مراد”خلیفۃ مسلمین“ ہے نہ کہ تنظیمی امیر، کلاس اور مدرسہ کا امیر، ویسے ہر اس شخص کی بات تسلیم کرنی چاہیے جس کی بات قرآن و حدیث کے مطابق ہو، وہ گویا اس شخص کی بات نہیں بلکہ قرآن و حدیث کی بات ماننا ہے، ان احادیث کو کاغذی تنظیموں کے امیروں پر فٹ کرنا درست نہیں ہے، اگر خلیفۃ المسلمین قرآن و حدیث کے خلاف بات کرے تو اس کی بات رد کی جا سکتی ہے تو تنظیموں کے عارضی امیر کی بات کیوں نہیں رد کی جاسکتی۔ غلو سے کام لینا منع ہے، قرآن و حدیث کی اتباع میں ہی کامیابی ہے، اللہ تعالیٰ خوب جانتا ہے کہ کون کیا ہے؟ روز قیامت سب کچھ واضح ہو جائے گا۔ اللہ تعالیٰ قرآن و حدیث کو مضبوطی سے تھامنے کی توفیق عطا فرمائے، آمین۔
مسند الحمیدی شرح از محمد ابراهيم بن بشير 1154