🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ محمد ابراہیم بن بشیر حفظہ اللہ
فائدہ: یہ حدیث قدسی ہے ، اللہ تعالیٰ کی رحمت اس کے غضب سے پہلے ہوتی ہے ، جیسا...
فائدہ:
یہ حدیث قدسی ہے، اللہ تعالیٰ کی رحمت اس کے غضب سے پہلے ہوتی ہے، جیسا کہ اللہ تعالیٰ ٰ نے قرآن مجید میں متعدد مقامات پر ﴿انّ الله غفور رحیم﴾ کے الفاظ استعمال کیے ہیں اور اللہ تعالیٰ انسان پر رحمت ہی کرتا ہے۔
﴿وَلَوْ يُعَجِّلُ اللَّهُ لِلنَّاسِ الشَّرَّ اسْتِعْجَالَهُمْ بِالْخَيْرِ لَقُضِيَ إِلَيْهِمْ أَجَلُهُمْ فَنَذَرُ الَّذِينَ لا يَرْجُونَ لِقَاءَنَا فِي طُغْيَانِهِمْ يَعْمَهُونَ﴾ [10-يونس:11]
”اور اگر اللہ لوگوں پر جلدی سے نقصان واقع کر دیا کرتا، جس طرح وہ فائدے کے لیے جلدی مچاتے ہیں، تو ان کا وعدہ بھی کا پورا ہو چکا ہوتا ہو ہم ان لوگوں کو جن کو ہمارے پاس آنے کا یقین نہیں ہے، ان کے حال پر چھوڑے رکھتے ہیں کہ اپنی سرکشی میں بھٹکتے رہیں“۔
اس آیت میں اللہ تعالیٰ کی رحمت کا واضح تذکرہ ہے کہ لوگ عذاب میں جلدی بھی کرتے ہیں لیکن اللہ کی رحمت اس کے غضب پر سابق ہوتی ہے۔
مسند الحمیدی شرح از محمد ابراهيم بن بشير 1158