الشیخ محمد ابراہیم بن بشیر حفظہ اللہ
فائدہ: اس حدیث میں کچھ کبیرہ گناہوں کا تذکرہ ہے ، اس حدیث سے ثابت ہوا کہ مومن شخص...
فائدہ:
اس حدیث میں کچھ کبیرہ گناہوں کا تذکرہ ہے، اس حدیث سے ثابت ہوا کہ مومن شخص بھی کبیرہ گناہ نہیں کرتا، یعنی ایمان کی حالت میں گناہ نہیں کیا جا سکتا، ایمان اور گناہ آپس میں متضاد ہیں، ایمان ہو گا تو گناہ نہیں ہو گا، گناہ ہو گا تو ایمان نہیں ہوگا۔ اس حدیث سے یہ بھی معلوم ہوا کہ جب مؤمن گناہ کرتا ہے تو اس سے اس کا ایمان نکل جاتا ہے، جیسا کہ صحيح البخاری میں ہے کہ حضرت عکرمہ نے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہم سے پوچھا: کہ ایمان کیسے نکالا جاتا ہے؟ تو انہوں نے جوا باً فرمایا: اس طرح، اور اپنی انگلیوں کے درمیان گرد لگائی پھر اس کو کھولا، پس اگر وہ توبہ کر لے تو اس کا ایمان لوٹ آ تا ہے۔
ترمذی اور ابوداؤد میں ہے کہ جب زانی زنا کرتا ہے تو اس سے اس کا ایمان نکل جاتا ہے، سائے کی طرح اس کے سر پر رہتا ہے، جب وہ اس کام سے فارغ ہو جا تا ہے تو اس کا ایمان واپس لوٹ آتا ہے، اسی طرح ہی دوسرے گناہوں کا معاملہ ہے۔

مسند الحمیدی شرح از محمد ابراهيم بن بشير 1160