الشیخ محمد ابراہیم بن بشیر حفظہ اللہ
فائدہ: اس سے معلوم ہوا کہ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ احادیث سے بڑی محبت کرتے تھے ، اور...
فائدہ:
اس سے معلوم ہوا کہ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ احادیث سے بڑی محبت کرتے تھے، اور انہوں نے سب سے زیادہ احادیث روایت کی ہیں، ان کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے بڑی محبت تھی، اس لیے ہمیشہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس رہتے اور احادیث سنتے تھے، اس سے یہ بھی معلوم ہوا کہ ایک طالب علم کو تعلیم کی تمام رکاوٹوں کو پس پشت ڈالتا چاہیے، اور ہمیشہ استاذ کے ساتھ چمٹے رہنا چاہیے۔
اس سے یہ بھی معلوم ہوا کہ مسکینی علم کے سامنے رکاوٹ نہیں ہے، اس سے یہ بھی معلوم ہوا کہ مال کو سنبھال کر اس کو اللہ کے سپرد کرنا چاہیے، اور اس کی نگرانی بھی کرنی چاہیے، اور یہ بھی ثابت ہوا کہ خرید و فروخت (تجارت) سنت ہے۔
اور یہ بھی ثابت ہوا کہ کاروبار کے ساتھ انسان علم حاصل کر سکتا ہے، اس سے یہ بھی معلوم ہوا کہ ایک استاذ کو شاگرد کے لیے کھلا وقت نکالنا چاہیے، اس سے یہ بھی معلوم ہوا کہ استاذ کو ہر وہ طریقہ اختیار کرنا چاہیے جس سے طلباء کو سمجھ آ جائے، اور ہمیشہ طلباء کے لیے دعا کرتے رہنا چاہیے۔
اس سے یہ بھی معلوم ہوا کہ قسم صرف اللہ کی کھانی چاہیے، اگر رسول کی قسم کھانی جائز ہوتی تو سیدنا ابوہر رضی اللہ عنہ ضرور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی قسم کھاتے۔

مسند الحمیدی شرح از محمد ابراهيم بن بشير 1174