حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
تخریج الحدیث: [وأخرجه البخاري 6340، ومسلم 2735، من حديث مالك به] تفقه ① اس حدیث کی شرح میں حافظ...
تخریج الحدیث:
[وأخرجه البخاري 6340، ومسلم 2735، من حديث مالك به]
تفقه
① اس حدیث کی شرح میں حافظ ابن عبدالبر فرماتے ہیں:
اس حدیث میں دلیل ہے کہ آیت «اُدعُوْني استجب لكم» مجھ سے دعا مانگو میں تمہاری دعا قبول کروں گا، اپنے عموم پر نہیں ہے، اس کی تخصیص کی گئی ہے۔“ [التمهيد 296/10]
حافظ ابن عبدالبر نے سورۃ الانعام کی آیت [41] «فَيَكْشِفُ مَا تَدْعُوْنَ إِلَيْهِ إِنْ شَاءَ» ”پس تم (مصیبتیں ٹالنے کے لئے) جو دعائیں کرتے ہو تو وہ (اللہ) اگر چاہے تو مصیبتیں دور کر دیتا ہے“ بھی بطور دلیل پیش کی ہے۔
② دعا مانگنے کے بہت سے ارکان و آداب ہیں مثلاً:
➊ صرف اللہ ہی سے دعا مانگی جائے۔
➋ غیر اللہ سے دعا نہ مانگی جائے۔
➌ دل میں دعا کی مقبولیت کا یقین ہو۔
➍ دعا مانگتے وقت دل و دماغ غافل نہ ہوں بلکہ آدمی پوری طرح اپنے رب کی طرف متوجہ ہو۔
➎ کتاب و سنت کی مکمل اتباع ہو اور ہر قسم کی بدعت سے کلی اجتناب ہو۔ وغیرہ
③ نیز دیکھئے: [ح 336]
④ مشہور تابعی امام زید بن اسلم رحمہ الله فرماتے تھے، جو شخص بھی دعا کرتا ہے تو اس کی تین حالتیں ہوتی ہیں:
➊ یا تو اس کی دعا (فوراً) قبول ہو جاتی ہے۔ ➋ یا مؤخر (لیٹ) کر دی جاتی ہے۔ ➌ یا اس (کے گناہوں) کا کفارہ بن جاتی ہے۔ [الموطأ رواية يحييٰ 1/217 ح505 وسنده صحيح]
⑤ مشہور تابعی امام سعید بن المسیب رحمہ الله فرمایا کرتے تھے کہ (مرنے والا) آدمی اپنے (مرنے کے) بعد اپنی اولاد کی دعا کی وجہ سے آسمانوں کی بلندیوں جتنا اٹھایا جاتا ہے یعنی اس کے درجے بہت بلند ہوتے ہیں۔ [المؤطآ رواية يحيٰ 217/1 ح 507 و سنده صحيح]
⑥ اللہ کی رحمت سے کبھی ناامید نہیں ہونا چاہئے۔
⑦ یہ شکوہ نہیں کرنا چاہئیے کہ میں نے بہت دعا کی لیکن قبول نہیں ہوئی۔

موطا امام مالک روایۃ ابن القاسم شرح از زبیر علی زئی 74