الشیخ محمد ابراہیم بن بشیر حفظہ اللہ
فائدہ: جب انسان کو بھوک ہو اور کھانا بھی سامنے ہو تو کھانا کھانا چاہیے ، خواہ نماز کی...
فائدہ:
جب انسان کو بھوک ہو اور کھانا بھی سامنے ہو تو کھانا کھانا چاہیے، خواہ نماز کی جماعت نکل جائے، اگر انسان کو بھوک ہے اور کھانا بھی موجود ہے تو اس وقت نماز پڑھنا درست نہیں ہے، اس سے انسان کی توجہ کھانے کی طرف رہے گی۔
یاد رہے کہ امام اس سے مستثنٰی ہے، یعنی اگر امام کو بھوک لگی ہو اور کھانا اس کے پاس موجود ہے، اور جماعت کا ٹائم ہو گیا ہے تو وہ کھانا چھوڑ کر جماعت کرائے گا۔ [صحيح البخاري: 675]
نیز اگر انسان کو بھوک نہیں ہے اور کھانا آ گیا ہے، ادھر سے جماعت کا وقت ہو گیا ہے، تو پہلے اسے جماعت کے ساتھ نماز پڑھنی چاہیے بعض مدارس میں نماز پر اتنی سختی کی جاتی ہے کہ جو بچہ تکبیر اولٰی سے رہ جائے، اس کا عذر سنے بغیر اس کو سخت سزا دی جاتی ہے، خواہ وہ کسی شرعی عذر کی وجہ سے لیٹ ہوا ہو، یہ رویہ درست نہیں ہے۔

مسند الحمیدی شرح از محمد ابراهيم بن بشير 1213