🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
تخریج الحدیث: [وأخرجه مسلم 237، من حديث ما لك به ورواه البخاري 161، من حديث ابن شهاب الزهري به]...
تخریج الحدیث:
[وأخرجه مسلم 237، من حديث ما لك به ورواه البخاري 161، من حديث ابن شهاب الزهري به]

تفقه:
➊ ایک دوسری روایت میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی شخص وضو کرے تو اپنی ناک میں پانی ڈالے پھر ناک چھنک کر صاف کرے اور جو شخص ڈھیلوں سے استنجا کرے تو طاق (تین عدد) استعال کرے۔“ دیکھئے: [الموطا حديث: 320، و سنده صحيح ورواه البخاري: 162]
➋ اس پر علماء کا اجماع ہے کہ وضو میں چہرہ دھونا، دونوں ہاتھ کہنیوں تک دھونا، سر کا مسح کرنا اور دونوں پاؤں ٹخنوں تک دھونا فرض ہے صرف پاؤں کے دھونے کے بارے میں شیعہ نے اختلاف کیا ہے۔ دیکھئے: [التمهيد 31/4]
➌ وضو کے وقت ناک میں پانی ڈالنے کو استنشاق اور ناک سے اس پانی کے باہر نکالنے کو استنثار کہتے ہیں۔ [التمهيد 33/4]
➍ بعض علماء کہتے ہیں کلی کرنا اور ناک میں پانی ڈالنا سنت ہے اور بعض کہتے ہیں کہ فرض ہے۔
● یہ کہنا کہ یہ عمل وضو میں سنت ہے اور غسل میں فرض ہے، بالکل بلا دلیل ہے۔
➎ رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ ثابت نہیں ہےکہ آپ نے کبھی کلی یا ناک میں پانی ڈالے بغیر وضو کیا ہو۔
➏ بہتر یہی ہے کہ ایک چلو ہی سے کلی کی جائے اور ناک میں پانی ڈالا جائے جیسا کہ صحيح بخاري [191] ، صحيح مسلم [235] دارالسلام: [555] سے ثابت ہے اور اگر کوئی شخص علیحدہ چلو سے کلی کرے اور علیحدہ چلو سے ناک میں پانی ڈالے تو یہ بھی صحیح ہے جیسا کہ محدث ابن ابی خثیمہ کی التاريخ الكبير [ص 588 ح 1410] والی حسن لذاته مرفوع روایت سے ثابت ہے۔
➐ کلی دائیں ہاتھ سے کرنی چاہئے۔ دیکھئے: [سنن ابي داؤد: 112، وسنده صحيح]
➑ ناک بائیں ہاتھ سے صاف کرنی چاہئے۔ [سنن النسائي 67/1 ح 91 وسنده صحيح]
موطا امام مالک روایۃ ابن القاسم شرح از زبیر علی زئی 75