حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
تخریج الحدیث: [وأخرجه البخاري 611، ومسلم 383، من حديث مالك به] تفقه ➊ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم...
تخریج الحدیث:
[وأخرجه البخاري 611، ومسلم 383، من حديث مالك به]
تفقه
➊ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب مؤذن «الله اكبر، الله اكبر» کہتا ہے تو تم میں سے ہر آدمی «الله اكبر، الله اكبر» کہے پھر جب مؤذن «اشهد ان لا الٰه الا الله» کہے تو یہ بھی «اشهد ان لا الٰه الا الله» کہے پھر جب مؤذن «اشهد ان محمداً رسول الله» کہے تو یہ بھی «اشهد ان محمداً رسول الله» کہے پھر جب مؤذن «حي على الصلوٰة» کہے تو یہ «لا حول ولا قوة الا بالله» کہے پھر جب مؤذن «حي على الفلاح» کہے تو یہ «لا حول ولا قوة الا بالله» کہے پھر جب مؤذن «الله اكبر، الله اكبر» کہے تو یہ بھی «الله اكبر، الله اكبر» کہے پھر جب مؤذن «لا اله الا الله» کہے، یہ بھی (سچے) دل سے «لا اله الا الله» کہے تو جنت میں داخل ہو گا۔ [صحیح مسلم 385/12]
➋ اگر جواب دینے والا «اشهد ان محمداً رسول الله» کہنے کے بعد عام دلائل کی رو سے درود پڑھ لے تو کوئی حرج نہیں ہے اور اگر مسنون جوابات پر اکتفا کر کے آخر میں درود پڑھے تو یہ بہتر ہے کیونکہ اذان کے دوران میں خاص طور پر درود پڑھنا ثابت نہیں ہے۔
➌ اذان کے بعد مسنون درود پڑھیں اور کہیں: «اللهم رب هذه الدعوة التامة و الصلاة القائمة آت محمدان الوسيلة والفضيلة وابعثه مقاما محمودان الذى وعدته» اے اللہ! اس ساری دعوت (پکار) اور قائم رہنے والی نماز کے رب! محمد (صلی اللہ علیہ وسلم ) کو (مقام) وسیلہ اور فضیلت عطا فرما اور تو نے ان سے جس مقام محمود کا وعدہ کیا ہے وہ عطا فرما، جو شخص اسے پڑھے گا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم قیامت کے دن اللہ کے اذن سے اس کی شفاعت فرمائیں گے۔ دیکھئے: [صحيح بخاري 614، وصحيح مسلم 11/384]
➍ اس حدیث کے عموم سے ثابت ہوتا ہے کہ اقامت اور الصلوٰۃ خیر من النوم کا وہی جواب دینا چاہئیے جو مؤذن پڑھتا ہے۔
➎ اگر اذانیں بہت زیادہ دی جائیں تو (اہل حق کی) پہلی اذان کا جواب دینا کافی ہے۔ «والله اعلم»
➏ اذان کے دوران میں انگوٹھے چومنا یا «صدقت و بررت» کے الفاظ کہنا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ، صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اور تابعین رحمہ اللہ علیہم سے ثابت نہیں ہیں۔
➐ جو شخص اذان کے ساتھ کلمات مذکورہ کہے اور بعد میں دعا کرے تو اس کی دعا (ان شاء اللہ) قبول ہو گی۔ دیکھئے: [سنن ابي داؤد 524 وسنده حسن]

موطا امام مالک روایۃ ابن القاسم شرح از زبیر علی زئی 77