الشیخ محمد ابراہیم بن بشیر حفظہ اللہ
فائدہ: اس حدیث سے ثابت ہوا کہ بے ہوش آدمی پر پانی ڈالنے سے اس کی بے ہوشی ختم...
فائدہ:
اس حدیث سے ثابت ہوا کہ بے ہوش آدمی پر پانی ڈالنے سے اس کی بے ہوشی ختم ہو جاتی ہے مستعمل پانی پاک ہے۔
اس حدیث میں آیت میراث کے شان نزول کا ذکر ہے، دیگر کتب حدیث میں اس کے سبب نزول کے بارے میں ایک دوسری روایت بھی ہے کہ سیدنا سعد بن ربیع رضی اللہ عنہ وفات پاگئے، اور ان کی بیٹیوں کے چچا نے سارا ورثہ سنبھال لیا، سیدنا سعد رضی اللہ عنہ کی دولڑ کیاں تھیں، ان کی بیوی نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے ورثے کا سوال کیا، تو یہ آیت نازل ہوئی۔
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے لڑکیوں کے چچا کو پیغام بھیجا کہ سعد کی دو بیٹیوں کو دو تہائی اور ان کی ماں کو آٹھواں حصہ دے دو، اور جو بچ جائے وہ تمھارے لیے ہے۔ [سـتـن ابي داؤد كتاب الفرائض باب ما جاء فى ميراث الصلب: 2891 ـ عـن جابر بن عبدالله صلى الله عليه وسلم سنن الترمذي: 2092 مسند أحمد: حديث: 14810- وقـال البـاني: حسن]
آیت میراث کے بارے میں ابن کثیر رحمہ اللہ لکھتے ہیں کہ یہ دونوں آیات اور اس سورت کی آخری آیت علم وراثت میں اصول کی حیثیت رکھتی ہیں، وراثت کے تفصیلی حصے ان تین آیات سے مستنبط ہیں، اور وراثت کے حصوں سے متعلقہ احادیث بھی ان آیات کی تفسیر ہیں۔

مسند الحمیدی شرح از محمد ابراهيم بن بشير 1263