🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
تخریج الحدیث: [وأخرجه البخاري 6077، ومسلم 2560، من حديث مالك به] تفقه ➊ مسلمان کا بغیر کسی شرعی عذر...
تخریج الحدیث:
[وأخرجه البخاري 6077، ومسلم 2560، من حديث مالك به]

تفقه
➊ مسلمان کا بغیر کسی شرعی عذر کے دوسرے مسلمان سے تین دن رات سے زیادہ ہجر (بائیکاٹ کرنا) حرام ہے۔ نیز دیکھئے: [ح4، 443]
➋ مسلمان کا اپنے صحیح العقیدہ مسلمان بھائی کو سلام کہنے میں پہل کرنا بہت نیکی کا کام ہے۔ سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: «إِنَّ أَوْلَى النَّاسِ بِاللهِ مَنْ بَدَأَهُمْ بِالسَّلَامِ» ”لوگوں میں سب سے زیادہ اللہ کے قریب وہ شخص ہے جو (انہیں) سلام کہنے میں ابتدا (پہل) کرے۔“ [سنن ابي داؤد: 5197 وسنده صحيح وحسنه ابن الملقن فى تحفة المحتاج: 1624]
➌ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ہر ہفتے میں پیر اور جمعرات کے دن دو دفعہ لوگوں کے اعمال (اللہ کے سامنے) پیش کئے جاتے ہیں پھر ہر مومن کی مغفرت کر دی جاتی ہے سوائے اس بندے کے جو اپنے بھائی سے بغض رکھتا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ ان دونوں کو اس وقت تک چھوڑ دو جب تک یہ صلح نہ کر لیں۔ [الموطأ رواية يحييٰ 2/909 ح1752، وسنده صحيح]
یہ روایت صحیح مسلم [2565] میں مرفوعاً یعنی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے کلام مبارک سے موجود ہے، لہٰذا یہ حدیث مرفوعاً اور موقوفاً دونوں طرح صحیح ہے۔
موطا امام مالک روایۃ ابن القاسم شرح از زبیر علی زئی 79