🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ محمد ابراہیم بن بشیر حفظہ اللہ
فائدہ: اس حدیث سے صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کی غیرت اور جرٱت کا ثبوت ملتا ہے ،...
فائدہ:
اس حدیث سے صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کی غیرت اور جرٱت کا ثبوت ملتا ہے، جو شخص اللہ تعالیٰ یا اس کے نبی کے بارے میں بُرے الفاظ استعمال کرے تو اس کوقتل کر دینا چاہیے، جیسے کعب بن اشرف نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی گستاخی کی تو صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین نے اس کے گھر جا کر اس کو قتل کر دیا، اس طرح کی غیرت ایمانی کے کئی واقعات کتب سیر میں ملتی ہیں۔ بچوں کو رہن (گروی) رکھنے سے گریز کرنا چاہیے، کیونکہ اللہ تعالیٰ نے بنی آدم کو تکریم دی ہے: ﴿وَلَقَدْ كَرَّمْنَا بَنِي آدَمَ﴾ (بنی اسرائیل: 70) کوئی اور چیز گروی رکھنا ٹھیک ہے مصلحت کی خاطر امیر کا مسلمانوں کو برا بھلا کہنا درست ہے۔
مسند الحمیدی شرح از محمد ابراهيم بن بشير 1286