حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
تخریج الحدیث: [وأخرجه البخاري 2463، ومسلم 136/1609، من حديث مالك به] تفقه ➊ اس حدیث میں دیوار پر لکڑی...
تخریج الحدیث:
[وأخرجه البخاري 2463، ومسلم 136/1609، من حديث مالك به]
تفقه
➊ اس حدیث میں دیوار پر لکڑی رکھنے کی اجازت کا حکم وجوب پر نہیں بلکہ استحباب پر محمول ہے کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کسی (مسلمان بھائی) کا مال اس کی مرضی کے بغیر حلال نہیں ہے۔“ [مسند أحمد 5/425 ح23605 أ، وسنده صحيح] نیز دیکھئے: [التمهيد [10/222]
➋ اگر پڑوسی کے شر کا اندیشہ ہو کہ بعد میں وہ اس دیوار پر قبضہ کر لے گا تو پھر اپنی دیوار بچانے کے لئے اسے لکڑی رکھنے سے منع کیا جا سکتا ہے کیونکہ اپنا مال بچانا بھی دلائل شرعیہ سے ثابت ہے۔
➌ لوگ خوش ہوں یا نا خوش، صحیح احادیث بیان کرتے رہنا مومن کی شان ہے۔
➍ صحیح بات کی تائید میں قسم کھانا صحیح ہے۔
➎ یہ عین ممکن ہے کہ ایک حدیث یا آیت کا مفہوم بعض لوگوں کو سمجھ نہ آئے لہذا انہیں علمائے حق کی طرف رجوع کرنا چاہئیے۔
➏ اس حدیث سے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کی حق گوئی و بیباکی واضح ہے۔

موطا امام مالک روایۃ ابن القاسم شرح از زبیر علی زئی 82