الشیخ محمد ابراہیم بن بشیر حفظہ اللہ
فائدہ: ﴿قُلْ هُوَ الْقَادِرُ﴾ اس آیت کی تفسیر میں حافظ عبدالسلام بن محمد لکھتے ہیں : ” اوپر سے...
فائدہ:
﴿قُلْ هُوَ الْقَادِرُ﴾ اس آیت کی تفسیر میں حافظ عبدالسلام بن محمد لکھتے ہیں:
”اوپر سے عذاب جیسے بارش کی کثرت، طوفان، بجلی، اولے اور آندھی وغیرہ یا ظالم حکمران یا عورت پر ظلم کرنے والا اس کا خاوند اور نیچے سے عذاب جیسے زلزلہ، قحط، زمین میں دھنس جانا یا ایسے ماتحت جو خائن اور بد دیانت ہوں، مرد کے لیے ناموافق بیوی۔
﴿أَوْ يَلْبِسَكُمْ شِيَعًا﴾ یعنی مختلف گروہ بنا کر انھیں آپس میں گتھم گتھا کر دے، اسی طرح لڑائی بھی خوفناک عذاب ہے۔ سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں نے اپنے رب سے تین دعائیں کیں:
① میں نے اپنے رب سے دعا کی کہ میری ساری امت کو غرق کر کے ہلاک نہ کرے، تو اللہ تعالیٰ نے میری یہ دعا قبول فرما لی۔
② میں نے دعا کی کہ میری ساری امت کو قحط میں مبتلا نہ کرے، اس دعا کو بھی اللہ تعالیٰ نے قبول فرما لیا۔
③ میں نے دعا کی کہ میری امت کو آپس میں اختلاف اور انتشار سے بچائے، تو اللہ تعالیٰ نے میری اس دعا کو قبول نہیں فرمایا“۔ [صحيح مسلم كتاب الفتن باب هلاك هذه الامة بعضهم ببعض: 289] ، [تفسير القرآن الكريم از عبدالسلام بن محمد تحت آيت قل هو القادر]

مسند الحمیدی شرح از محمد ابراهيم بن بشير 1294