🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ محمد ابراہیم بن بشیر حفظہ اللہ
فائدہ: اس حدیث میں آیت ﴿فَأْتُوا حَرْثَكُمْ أَنَّىٰ شِئْتُمْ﴾ کا شان نزول بیان ہوا ہے کہ عورتیں کھیتی ہیں...
فائدہ:
اس حدیث میں آیت ﴿فَأْتُوا حَرْثَكُمْ أَنَّىٰ شِئْتُمْ﴾ کا شان نزول بیان ہوا ہے کہ عورتیں کھیتی ہیں، جماع کے لیے کوئی طریقہ مقرر نہیں ہے، جس طریقے سے چاہیں جماع کر سکتے ہیں، مگر جماع اولاد پیدا کرنے والی جگہ میں ہونا چاہیے، د بر موضع حرث (کھیتی کی جگہ) نہیں ہے، موضع فرث (پاخانے کی جگہ) ہے۔
احادیث میں دبر میں دخول کرنے سے منع کیا گیا ہے، ”وہ شخص ملعون ہے جو عورت کے پاس اس کی دبر میں جائے۔“ [سنن ابي داؤد كتاب النكاح باب فى جامع النكاح: 2162 عن ابي هريرة وصححه الالباني]
مسند الحمیدی شرح از محمد ابراهيم بن بشير 1299