حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
تخریج الحدیث: [وأخرجه البخاري 5177، ومسلم 107/1432، من حديث مالك به] تفقه ➊ اگر ولیمے میں منکرات اور لہو...
تخریج الحدیث:
[وأخرجه البخاري 5177، ومسلم 107/1432، من حديث مالك به]
تفقه
➊ اگر ولیمے میں منکرات اور لہو و لعب نہ ہو تو صحیح العقیدہ بھائی کے ولیمے کی دعوت قبول کرنا واجب یعنی فرض ہے۔
➋ اگر شرعی عذر ہو تو دعوت سے معذرت کرنا جائز ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: «إِذَا دُعِيَ أَحَدُكُمْ فَلْيُجِبْ فَاِنْ كَانَ صَائِمًا فَلْيُصَلِّ وَإِنْ كَانَ مُفْطِرًا فَلْيَطْعَمْ» ”جب تم میں سے کسی کو (کھانے کی) دعوت دی جائے تو وہ قبول کرے پھر اگر وہ روزے سے ہے تو دعا کر دے اور اگر روزے سے نہیں ہے تو کھانا کھا لے۔“ [صحيح مسلم: 1431/3520] ایک روایت میں ہے کہ اگر تمہیں تمہارا بھائی دعوت دے تو قبول کرو چاہے شادی ہو یا اس جیسی کوئی دوسری دعوت ہو۔ [صحيح مسلم 1429 [3513] ]
➌ سیدنا سفینہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کا مہمان بنا تو انہوں نے اس کے لئے کھانا تیار کیا پھر سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: ”اگر ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دعوت دیں تاکہ وہ ہمارے ساتھ کھانا کھائیں۔ تو انہوں نے آپ کو دعوت دی، آپ تشریف لائے اور اپنا ہاتھ دروازے کی چوکھٹ پر رکھا تو گھر کے ایک کونے میں پردہ لٹکا ہوا دیکھا پھر آپ (بغیر کھانا کھائے) واپس چلے گئے۔ سیدہ فاطمہ نے علی رضی اللہ عنہما سے کہا کہ جائیں دیکھیں آپ کیوں واپس جا رہے ہیں؟ (علی رضی اللہ عنہ نے کہا) میں گیا اور پوچھا: یا رسول اللہ! آپ کیوں واپس گئے ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میرے یا کسی نبی کے واسطے یہ لائق نہیں کہ کسی ایسے گھر میں داخل ہو جہاں نقش و نگار ہو۔“

موطا امام مالک روایۃ ابن القاسم شرح از زبیر علی زئی 83