🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ محمد ابراہیم بن بشیر حفظہ اللہ
فائدہ: اس حدیث سے ثابت ہوا کہ حج کا احرام باندھتے وقت حج کی نیت کرنی چاہیے ۔ شیخ...
فائدہ:
اس حدیث سے ثابت ہوا کہ حج کا احرام باندھتے وقت حج کی نیت کرنی چاہیے۔
شیخ عمرو بن عبد المنعم ﷾ لکھتے ہیں کہ ”بعض لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ حج اور عمرے کی لبیک کہنا ہی زبانی نیت کا جواز ہے، حالانکہ یہ بات صحیح نہیں ہے، نیت تو صرف ارادے کو کہتے ہیں، جیسا کہ گزر چکا ہے، بلند آواز سے لبیک کہا جاتا ہے، وہ نماز کے تکبیر تحریمہ کے قائم مقام ہے، اور کوئی عقل مند آدمی تکبیر کو نماز کی نیت نہیں کہتا، اور وضو پر بسم اللہ کو وضو کی نیت نہیں کہتا“۔
امام ابن رجب نے کہا ہے کہ ”ان مسائل میں ہمیں نہ سلف صالحین سے کوئی ثبوت ملا ہے، اور نہ کسی امام سے“۔
پھر مزید کہتے ہیں کہ سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے صحيح ثابت ہے کہ انہوں نے ایک آدمی کو احرام باندھتے وقت یہ کہتے سنا کہ ”اے اللہ! میں حج اور عمرے کا ارادہ کرتا ہوں“، تو انہوں نے کہا: کیا تو لوگوں کو بتا رہا ہے؟ کیا تیرے دل میں جو ہے، اس سے اللہ تعالیٰ باخبر نہیں ہیں۔ [جامع العلوم والحكم ص: 40]
یہ قول اس بات کی دلیل ہے کہ حج اور عمرے میں لفظی نیت جائز نہیں ہے، جو اسے ضروری سمجھتے ہیں اور خواہ مخواہ اس پر زور دیتے ہیں تو انہوں نے اپنی بدعت ایجاد کی ہے جس کی اللہ تعالیٰ نے اجازت دی نہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اجازت دی۔ (عبادات میں بدعات ہیں: 214)
مسند الحمیدی شرح از محمد ابراهيم بن بشير 1323