🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ محمد ابراہیم بن بشیر حفظہ اللہ
فائدہ: اس حدیث سے ثابت ہوا کہ یہودی بھی اپنے بعض مسائل رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے...
فائدہ:
اس حدیث سے ثابت ہوا کہ یہودی بھی اپنے بعض مسائل رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے حل کرواتے تھے، اور اپنا منصف نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو مقرر کرتے تھے لیکن بعض اوقات اپنے مطلب کے ناکام فتویٰ کی کوشش کرتے تھے لیکن آپ صلی اللہ علیہ وسلم قرآن و حدیث کے مطابق فتویٖ دیتے تھے۔
جب بھی کسی فریق مخالف سے بات کرنی ہو تو ان کے اہل علم سے بات کرنی چاہیے، نہ کہ جاہل سے، کیونکہ اللہ تعالیٰ نے جاہلوں سے اعراض کرنے کا حکم دیا ہے۔ (الاعراف: 199)
یہودی ایک ناکام سازش کے تحت آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی عدالت مبارکہ میں فیصلہ لے کر آتے تھے لیکن آپ نے انھی کی کتاب سے اور انھی کے اہل علم کی زبانی اقرار کروایا اور شادی شدہ زانی کو رجم کیا گیا۔
یہاں سے ایک اہم اصول مناظرہ سمجھ میں آتا ہے کہ فریق مخالف کی کتاب سے ہی وہ بات ثابت کی جائے، پھر اس بات کا فریق مخالف کے اہل علم سے اقرار کروایا جائے، یہ سب سے مؤثر ترین مناظرہ ہوتا ہے۔ تمام انبیاء علیہم السلام ہمیشہ انصاف کے ساتھ ہی فیصلہ کرتے تھے۔
مسند الحمیدی شرح از محمد ابراهيم بن بشير 1330