🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
فوائد و مسائل تبصرہ : سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : «فرأيت رسول الله صلى...
فوائد و مسائل
تبصرہ:
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: «فرأيت رسول الله صلى الله عليه وسلم قاعدًا عليٰ لبنتين، مستقبل بيت المقدس» پھر میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا، آپ دو اینٹوں پر (قضائے حاجت فرماتے ہوئے) بیت المقدس کی طرف رخ کئے ہوئے بیٹھے تھے۔
[صحيح بخاري ج ۱ص ۲۷ ح ۱۴۹، ارشاد القاري للقسطلاني ج ۱ص ۲۳۸]
تنبیہ (۱):
اگر کوئی یہ کہے کہ”قضائے حاجت میں صرف بڑا پیشاب ہی ہوتا ہے چھوٹا پیشاب نہیں ہوتا“ تو یہ قول بلا دلیل اور مردود ہے۔
تنبیہ (۲):
اہل حدیث کے نزدیک صحیح و حسن لذاتہ حدیث حجت اور معیارِ حق ہے، چاہے صحیح بخاری میں ہو یا صحیح مسلم میں یا حدیث کی کسی بھی معتبر و مستند کتاب میں۔ اہل حدیث کا قطعاً یہ دعویٰ نہیں ہے کہ صرف صحیح بخاری و صحیح مسلم کی احادیث ہی حجت ہیں۔
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی بیان کردہ ایک حدیث کا خلاصہ یہ ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہو کر پیشاب نہیں کرتے تھے۔
[السنن الكبريٰ للبيهقي ۱/۱۰۲ و سنده حسن]
ایک روایت میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے کھڑے ہو کر پیشاب کرنے سے اشارتاً منع فرمایا۔ ديكهئے:
[كشف الاستار ۱/۲۶۶ ح ۵۴۷ و سنده حسن]
معلوم ہوا کہ پیشاب بیٹھ کر ہی کرنا چاہئے اور کھڑے ہو کر پیشاب کرنا منسوخ ہے یا حالتِ عذر میں جواز پر محمول ہے۔
مذید تشریحات 0