🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
´گیارہ رکعت تراویح ` ”. . . انہوں نے عائشہ رضی اللہ عنہا سے پوچھا کہ رسول اللہ صلی اللہ...
گیارہ رکعت تراویح
”... انہوں نے عائشہ رضی اللہ عنہا سے پوچھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم (تراویح یا تہجد کی نماز) رمضان میں کتنی رکعتیں پڑھتے تھے؟ تو انہوں نے بتلایا کہ رمضان ہو یا کوئی اور مہینہ آپ گیارہ رکعتوں سے زیادہ نہیں پڑھتے تھے۔“ [صحيح البخاري، كِتَاب صَلَاةِ التَّرَاوِيحِ، بَابُ فَضْلِ مَنْ قَامَ رَمَضَانَ، ح: 2013]
فوائد و مسائل
◈ اسماعیل جھنگوی لکھتے ہیں:
”اہل سنت بیس تراویح سے کم کے قائل نہیں۔“ [تحفهٔ اهل حديث ص: 54]
تبصرہ:
➊ ◈ قاضی ابوبکر بن العربی المالکی (متوفی 543ھ) فرماتے ہیں:
”اور صحیح یہ ہے کہ گیارہ رکعات پڑھنی چاہئیں۔“ [عارضة الاحوذي: 4/19 ح: 806، تعداد ركعاتِ قيام رمضان كا تحقيقي جائزه ص: 86]
کیا قاضی صاحب اہل سنت سے خارج تھے؟

➋ ◈ علامہ قرطبی (متوفی 656ھ) لکھتے ہیں:
”اور کثیر علماء یہ کہتے ہیں کہ گیارہ رکعتیں ہیں۔“ [المفهم من تلخيص كتاب مسلم: 2/390، تعدادِ ركعاتِ قيام رمضان ص: 86]
کیا یہ سب اہل سنت سے خارج تھے؟

➌ ◈ امام شافعی رحمہ اللہ نے فرمایا:
”اگر رکعتیں کم اور قیام لمبا ہو تو بہتر ہے اور مجھے زیادہ پسند ہے…“ [مختصر قيام الليل للمروزي ص: 202، 203، تعدادِ ركعاتِ قيام رمضان ص: 85]
کیا یہ سب اہل سنت سے خارج تھے؟
مذید تشریحات 0