🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
فوائد و مسائل 7 تبصرہ: 7 سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کا غلام (ر مضان میں) قرآن مجید دیکھ...
فوائد و مسائل
تبصرہ:
➊ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کا غلام (رمضان میں) قرآن مجید دیکھ کر امامت کراتا تھا۔ [مصنف ابن ابی شبیہ: 2/338، ح: 7215 وسندہ صحیح، صحیح بخاری قبل ح: 692]
➋ ❀ مشہور تابعی محمد بن سیرین رحمہ اللہ کے نزدیک قرآن مجید دیکھ کر امامت کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابی شبیہ: 7214 وسندہ صحیح]
➌ ❀ تابعیہ عائشہ بنت طلحہ بن عبیداللہ التیمیہ رحمہا اللہ اپنے غلام یا کسی شخص کو حکم دیتیں تو وہ انہیں مصحف (قرآن مجید) دیکھ کر نماز پڑھاتا تھا۔ [ابن ابی شبیہ: 7217 وسندہ صحیح]
➍ ❀ حکم بن عتیبہ رحمہ اللہ نے قرآن دیکھ کر نماز پڑھانے کی اجازت دی۔ [ابن ابی شبیہ: 7218 وسندہ صحیح]
➎ ❀ حسن بصری رحمہ اللہ بھی اسے جائز سمجھتے تھے۔ [ابن ابی شبیہ: 7219 وسندہ صحیح]
➏ سیدنا انس رضی اللہ عنہ کا غلام مصحف ہاتھ میں پکڑے ہوئے قرآن دیکھ کر لقمہ دیتا تھا۔ [ابن ابی شبیہ: 7222 وسندہ حسن]
➐ ❀ امام محمد بن سیرین رحمہ اللہ نماز پڑھتے اور ان کے قریب ہی مصحف ہوتا تھا، جب انہیں کسی (آیت) میں تردد ہوتا تو مصحف دیکھ لیا کرتے تھے۔ [مصنف عبدالرزاق: 2/420، ح: 3931 وسندہ صحیح]
➑ ❀ امام ابن شہاب الزہری رحمہ اللہ سے پوچھا گیا کہ کیا قرآن مجید دیکھ کر نماز پڑھائی جا سکتی ہے؟ تو انہوں نے فرمایا:
”جی ہاں، جب سے اسلام ہے، لوگ یہ کر رہے ہیں۔“ [المصاحف لابن ابی داود ص: 222 وسندہ حسن]
➒ ❀ یحییٰ بن سعید الانصاری رحمہ اللہ نے فرمایا:
”میں رمضان میں قرآن دیکھ کر قرأت کرنے میں کوئی حرج نہیں سمجھتا۔“ [المصاحف ص: 222 وعندہ:
«مُعَاوِيَةُ عَنْ صَالِحِ بْنِ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ الْأَنْصَارِيِّ»
والصواب:
«مُعَاوِيَةُ بْنُ صَالِحٍ عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ الْأَنْصَارِيِّ»
وسندہ حسن]

➓ ❀ امام ابوحنیفہ رحمہ اللہ کے مشہور استاد امام عطاء بن ابی رباح المکی التابعی رحمہ اللہ نماز میں قرآن دیکھ کر قرأت کرنے میں کوئی حرج نہیں سمجھتے تھے۔ [المصاحف لابن ابی داود ص: 222 وسندہ حسن، رباح بن ابی معروف حسن الحدیث وثقہ الجمہور وباقی السند صحیح]
تنبیہ:
❀ بعض علماء مثلاً حماد اور قتادہ وغیرہ مصحف دیکھ کر قرآن مجید پڑھنا ناپسند کرتے یا مکروہ سمجھتے تھے۔ مثلاً دیکھئے: [ابن ابی شبیہ: 7230 وسندہ صحیح]
یہ قول اس پر محمول ہے کہ صحیح العقیدہ حافظ ہونے کے باوجود جان بوجھ کر قرآن دیکھ کر نماز میں قرأت کی جائے۔
دوسرے یہ کہ صحابہ اور کبار تابعین کے مقابلے میں ان اقوال کی کیا حیثیت ہے؟
مذید تشریحات 999