الشیخ غلام مصطفےٰ ظہیر حفظہ اللہ
حافظ نووی رحمہ اللہ لکھتے ہیں: «استحب العلماء قراءة القرآن لهذا الحديث، لأنه إذا كان يرجي التخفيف بتسبيح الجريد،...
حافظ نووی رحمہ اللہ لکھتے ہیں:
«استحب العلماء قراءة القرآن لهذا الحديث، لأنه إذا كان يرجي التخفيف بتسبيح الجريد، فتلاوته أوليٰ، والله أعلم!»
”اس حدیث میں علماء کرام نے قرآن کریم کی تلاوت کو مستحب سمجھا ہے، کیونکہ جب ٹہنی کی تسبیح کی وجہ سے عذاب میں تخفیف کی امید کی جاتی ہے تو قرآن کریم کی تلاوت بالاولٰی ایسے ہو گی۔“
واللہ اعلم! ” [شرح صحيح مسلم للنووي: ۱٤۱/۱]
تبصرہ:
اس حدیث سے قرآن خوانی کے ثبوت پر استدلال جائز نہیں، کیونکہ خیرالقرون میں کوئی بھی اس کا قائل نہیں، نیز اس میں کہیں ذکر نہیں کہ عذاب میں تخفیف ان ٹہنیوں کی تسبیح کی وجہ سے ہوئی، لہٰذا یہ قیاس مع الفارق ہے، نیز یہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا خاصہ تھا۔ عذاب میں یہ تخفیف نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی دعا و شفاعت کی وجہ سے ہوئی، جیسا کہ سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے ایک دوسری روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
«إني مررت بقبرين يعذبان، فأحببت بشفاعتي أن يرفه ذاك عنهما، مادام الغصنان رطبين .»
”میں دو ایسی قبروں کے پاس سے گزرا، جن (کے مردوں)کو عذاب دیا جا رہا تھا۔ میں نے شفاعت کی وجہ سے چاہا کہ یہ عذاب ان سے ہلکا ہو جائے، جب تک دونوں ٹہنیاں تَر رہیں۔“ [صحيح مسلم: ٤۱۸/۲، ح: ۳۰۱۲]
ان دو مختلف واقعات میں علت ایک ہی ہے۔ اسی طرح ایک تیسرا واقعہ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے بھی مروی ہے۔ [صحيح ابن حبان: ۸۲٤، وسنده حسنٌ]
نیز دیکھیں: [مصنف ابن ابي شيبه: ۳ /۳٧٦، مسنداًلامام احمد: ٤٤۱/۲ عذاب القبر اللبيهقي: ۱۲۳، وسنده حسنٌ]
فائدہ:
مورّق العجلی کہتے ہیں:
«أوصيٰ بريده الأسلمي أن توضع فى قبره جريدتان، فكان مات بأذني خراسان، فلم توجه إلا فى جوالق حمار .»
”سیدنا بریدہ الاسلمی رضی اللہ عنہ نے وصیت کی تھی کہ ان کی قبر پر دو ٹہنیاں رکھی جائیں، آپ رضی اللہ عنہ خراسان کے علاقے میں فوت ہوئے، وہاں یہ ٹہنیاں صرف گدھوں کے چھٹوں میں ملیں۔“ [الطبقات لابن سعد: ۸/۷، وسنده صحيحٌ ان صحٌ سماع مورق عن بريدة]
بشرطِ صحت یہ سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ کی اپنی ذاتی رائے معلوم ہوتی ہے۔ انہوں نے قبر پر دو ٹہنیاں رکھنے کا حکم دیا تھا، نبی اکر م صلی اللہ علیہ وسلم کی طرح عذاب سے تحفیف کی غرض سے گاڑنے کا حکم نہیں دیا۔
فائدہ:
سیدنا ابوبرزہ الاسلمی رضی اللہ عنہ والی روایت (تاریخ بغداد ١٨٢/١-١٨٣) ”ضعیف“ ہے۔ اس کے دو راویوں الشاہ بن عمار اور النضر بن المنذر بن ثعلبہ العبدی کے حالات نہیں مل سکے، دوسری بات یہ کہ قتادہ رحمہ اللہ ”مدلس“ ہیں۔ ان کا سیدنا انس رضی اللہ عنہ کے علاوہ کسی صحابی سے سماع ثابت نہیں۔ [جامع التحصيل فى احكام المراسيل: ۲۵۵]

ماہنامہ السنہ جہلم 0