الشیخ غلام مصطفےٰ ظہیر حفظہ اللہ
´قریب المرگ لوگوں پر سورہ یٰسٓ کی قرائت` سیدنا معقل بن یسار رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول...
قریب المرگ لوگوں پر سورہ یٰسٓ کی قرائت
سیدنا معقل بن یسار رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
«اقرأوا على موتاكم يٰسين .»
”اپنے قریب المرگ لوگوں پر سورہ یٰسٓ کی قرائت کرو۔“ [مسند الامام احمد: ٥/٢٦، سنن ابي داؤد: ۳۱۲۱، السنن للنسائي: ۱۰۹۱٤، سنن ابن ماجه: ۱٤٤۸]
اس حدیث کو امام ابنِ حبان (۳۰۰۲) اور امام حاکم رحمہ اللہ «(اتحاف المهرة لابن حجر)» رحمۃ اللہ علیھما نے ”صحیح“ کہا ہے۔
یہ امام ابن حبان رحمہ اللہ اور امام حاکم رحمہ اللہ کا تساہل ہے، جبکہ اس کی سند ”ضعیف“ ہے۔
اس کی سند میں ابوعثمان کے والد، جو کہ ”مجہول“ ہیں، ان کی زیادت موجود ہے۔
یہ «المزيد فى متصل الاسانيد» ہے۔ ابوعثمان نے سیدنا معقل بن یسار رضی اللہ عنہ سے سماع کی تصریح نہیں کی، لہٰذا سند ”ضعیف“ ہوئی۔
امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:
«أراد به من حضرته المنية لا أن الميت يقرأ عليه، وكذلك قوله صلى الله عليه و سلم: لقنوا موتاكم: لا إله إلا الله .»
”اس حدیث سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے قریب الموت شخص مراد لیا ہے، نہ کہ میت پر قرآن پڑھا جانا، اسی طرح آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان کہ اپنے مردوں کو لا الہ الا اللہ کی تلقین کرو (یہ بھی قریب المرگ کے لیے ہے، میت کے لیے نہیں)۔“
حافظ ابن القیم رحمہ اللہ نے بھی اسی بات کو ترجیح دی ہے۔ [الروح لابن القيم: ص۱۱]
7 فائدہ نمبر ۱: 7
«قال صفوان (بن عمرو): حدثني المشيخة أنهم حضروا غضيف بن الحارث الثمالي، قال: فكان المشيخة يقولون: إذا قرأت عند الميت (يعني يٰسٓ) خفف عنه بها .»
”صفوان بن عمرو نے کہا: مجھے بوڑھوں نے خبردی کہ وہ غضیف بن حارث ثمالی کے پاس حاضر ہوئے، وہ بوڑھے کہتے تھے کہ جب تو میت کے پاس سورہ یٰس کی قرائت کرے گا تو اس کی وجہ سے میت کے عذاب میں تخفیف ہو گی۔“ [مسندلامام احمد: ٤/١٠٥]
یہ بوڑھے نامعلوم ہیں لہٰذا سند ”مجہول“ ہونے کی وجہ سے ”ضعیف“ ہے۔
اس لیے حافظ ابن حجر رحمہ اللہ رحمہ اللہ (الاصابۃ فی تمییز الصحابۃ: ٣/١٨٤) کا اس سند کو ”حسن“ قرار دینا صحیح نہیں۔
7 فائدہ نمبر ۲: 7
سیدنا ابوالدرداء اور سیدنا ابوذرغفاری رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
«ما من ميت، فيقرأعنده يٰسٓ إلا هون الله عزوجل عليه .»
”جو میت مرتی ہے اور اس پر سورہ یٰس کی قرائت کی جاتی ہے، اللہ تعالیٰ اس پر آسانی کر دیتے ہیں۔“ [مسند الفردوس: ٦۰۹۹، التلخيص الحبير لابن حجر: ٢/١٠٤]
اس کی سند”موضوع“ (من گھڑت) ہے۔
اس میں مروان بن سالم الغفاری”متروک ووضاع“ ہے۔

ماہنامہ السنہ جہلم 0