🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: انسان اگر ہر سنی ہوئی بات بیان کرے گا، اس کی روایت میں غلطیاں زیادہ...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
انسان اگر ہر سنی ہوئی بات بیان کرے گا،
اس کی روایت میں غلطیاں زیادہ ہوں گی،
اور نقاد حدیث اس کی غلطیوں سے آگاہ ہو کر اس پر اعتماد نہیں کریں گے،
اس کی روایات بیان نہیں کریں گے،
اس لیے وہ امامت کا درجہ حاصل نہیں کر سکے گا۔
یا اس کی باتوں میں جھوٹ کی آمیزش ہوگی،
اور یہ بھی حزم واحتیاط کے منافی ہے،
اس لیے ایسا انسان امامت کا اہل نہیں ہوسکتا۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 12