🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: شیطان قسم کے لوگ، قرآن کے نام سے من گھڑت باتیں سنائیں گے، یا اپنی...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
شیطان قسم کے لوگ،
قرآن کے نام سے من گھڑت باتیں سنائیں گے،
یا اپنی جمع کردہ معلومات قرآن کے نام سے پیش کریں گے،
یا کوئی پرانی عربی مختصر تفسیر،
قرآن کے نام سے پیش کر دیں گے اور کہیں گے:
دیکھو! یہ قدیم نسخہ،
تمہارے موجودہ قرآن سے مختلف ہے،
جیسا کہ متحدہ ہندوستان میں ایک انگریز ڈاکٹر نے ایک کتاب کہیں سے لا کر قرآن کے نام سے پیش کی تھی،
لیکن مسلمانوں نے اس کی بات سنی ان سنی کر دی اور وہ ناکام ہوگیا۔
(فتح الملھم ج: 1ص: 128)
یہ مقصد بھی ہو سکتا ہے،
کہ وہ لوگوں کو قرآن سنا کر اپنا گرویدہ بنا لیں گے،
جب لوگوں کے دنوں میں ان کی عقیدت بیٹھ جائے گی،
تو پھر ان کو گمراہ کرنا شروع کر دیں گے۔
جس طرح مرزا قادیانی اورگوہر شاہی نے کیا ہے،
اسلام کے نام پر لوگوں کو عقیدت مند بنا کر انہیں دین اسلام سے برگشتہ کیا ہے۔
اس قسم کے اورلوگ بھی موجود ہیں،
جو لوگوں کو قرآن کے نام پر دین سے گمراہ کر رہے ہیں۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 18