شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: جس طرح کوئی حیوان پاؤں کے بغیر نہیں چل سکتا، یا کوئی گھر ستون کے...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
جس طرح کوئی حیوان پاؤں کے بغیر نہیں چل سکتا،
یا کوئی گھر ستون کے بغیر نہیں ٹھہر سکتا،
اس طرح کوئی روایت سند کے بغیر قبول نہیں ہوسکتی۔
اگر سند ملحوظ نہ ہوتو انسان جو چاہتا بیان کر دیتا،
اور اس کی تحقیق تفتیش نہ ہو سکتی۔
اب سند کی صورت میں ہر حدیث کی جانچ پڑتال ہوسکتی ہے،
اور اس کی صحت وضعیف کوجانا جا سکتا ہے۔
فائدہ:
حجاج بن دینارؒ تبع تابعی ہیں،
تو اس کے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے درمیان ایک طویل زمانہ ہے،
اور کم از کم تابعی اورصحابی کا واسطہ چھوٹا ہوا ہے،
معلوم نہیں وہ تابعی کسی صحابی سے روایت بیان کر تا ہے،
یا کسی اورتابعی سے،
اور معلوم نہیں صحابی سے نچلے راوی ثقہ ہیں یا غیر ثقہ،
اس لیے اس کو حدیث کیسے تسلیم کیا جاسکتا ہے۔
ہاں،
ماں باپ کو ثواب پہنچانے کےلیے صدقہ وخیرات کرنا،
احادیث کی بنا پر بالاتفاق جائز ہے۔
نماز،
روزہ اوردوسری بدنی عبادتوں کے بارے میں اختلاف ہے۔
فائدہ:
عمرہ بن ثابت شیعہ رافضی تھا،
اس کے نزدیک آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد صرف چار انسان مسلمان رہ گئے تھے،
اور عشرہ مبشرہ اورسابقون اولون کے ایمان کا منکرمومن نہیں ہو سکتا۔

تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 32