🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: حضرت قاسمؒ، حضرت ابوبکرؓ کے نواسے ہیں، کیونکہ قاسمؒ کی ماں، قاسم بن محمد بن...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
حضرت قاسمؒ، حضرت ابوبکرؓ کے نواسے ہیں، کیونکہ قاسمؒ کی ماں، قاسم بن محمد بن ابی بکر کی بیٹی ام عبداللہ ؒ ہیں۔ اور قاسمؒ، حضرت عمرؓ کے پوتے ہیں، کیونکہ وہ عبیداللہ بن عبداللہ بن عمرؒ کے بیٹے ہیں، اس طرح ددھیال اور ننھیال دونوں کے لحاظ سے نجیب الطرفین ہیں۔ اس لیے انہوں نے جواب دیا: علم کا اعتراف، تو علم ہے کہ اپنی حیثیت ومقام کا پتہ ہے، اور ادعائے علم بلاعلم، جہالت ہے، کہ اپنی حیثیت اور مقام سے ناواقفیت ہے، اس لیے عدم علم کی صورت میں جواب نہ دینا، قصور علم کا اعتراف کرنا برا نہیں ہے، لیکن بلا سند وحجت جواب دینا، اور ضعیف لوگوں پر اعتماد کرنا یہ نہایت قبیح اور برا ہے۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 33