شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: پوری حدیث اس طرح ہے: ’’جب فطر کا دن ہوتا ہے، فرشتے گلیوں اور راستوں...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
پوری حدیث اس طرح ہے:
”جب فطر کا دن ہوتا ہے،
فرشتے گلیوں اور راستوں کے آغاز میں کھڑے ہو کر آواز دیتے ہیں ”اے مسلمانوں کی جماعت! مہربان رب کی طرف چلو،
جو خیر کا حکم دیتا ہے اور اس پر بہت بڑا اجر عطا کرتا ہے۔
اس کے حکم سے تم نے روزے رکھے،
اس طرح تم نے اپنے رب کی اطاعت کی،
اب اپنے انعامات قبول کرو،
چنانچہ جب وہ عید سے فارغ ہوجاتے ہیں،
آسمان سے منادی کرنے والا آواز لگاتا ہے،
راہ یاب ہوکر اپنے گھروں کو لوٹ جاؤ! میں نےتمہیں تمہارے سارے گناہ معاف کردیئے ہیں،
اور اس دن کو انعامات کا دن کہا جاتا ہے۔
“ نیز سفیانؒ کہتے ہیں،
عبداللہ بن مبارکؒ نے کہا:
”میں نے روح بن غطیف کو دیکھا،
جو درہم کے بقدر خون والی روایت بیان کرتا ہے۔
“ یعنی:
یہ روایت کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
”اگر کسی کو درہم کے برابر خون لگ جائے،
تو وہ نئے سرے سے نماز پڑھے۔
“ اور یہ بے اصل حدیث ہے،
امام نووی لکھتے ہیں:
"هُوَ حَدِيْثٌ بَاِطلٌ لَا أَصْلَ لَهُ عِنْدَ الْمُحَدِّثِيْنَ" ”محدیثین کے نزدیک یہ حدیث باطل اور بے بنیاد ہے“،
کیونکہ روح ضعیف اورمنکر الحدیث ہے۔
امام ابن مبارکؒ کہتے ہیں:
”میں اس کے پاس ایک مجلس میں بیٹھا،
تو مجھے اپنے ساتھیوں سے شرم وحیا محسوس ہوئی کہ وہ مجھے اس کے پاس بیٹھا دیکھ لیں (تو کیا کہیں گے)
،
کیونکہ وہ اس سے حدیث لینا ناپسند کرتے ہیں۔
“

تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 42