🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
تخریج الحدیث: [وأخرجه البخاري 1459، من حديث مالك به] تفقه ➊ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا...
تخریج الحدیث:
[وأخرجه البخاري 1459، من حديث مالك به]

تفقه
➊ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: «لَا صَدَقَةَ فِيْ شَيْءٍ مِنَ الزَّرْعِ أَوِ الْكَرْمِ حَتَّى يَكُوْنَ خَمْسَةُ أَوْسُقٍ وَلَا فِي الرَّقَّةِ حَتَّى تَبْلُغَ مِئَتَيْ دِرْهَمٍ» کسی کھیتی (غلے) یا کھجور میں کوئی عشر نہیں ہے إلا یہ کہ پانچ وسق ہوجائے اور چاندی میں کوئی زکواۃ نہیں ہے إلا یہ کہ دوسو درہم تک پہنچ جائے (3078: شرح معانی الآثار للطحاوی 35/2 و سندہ حسن)
حافظ ابن عبدالبر نے فرمایا کہ یہ جلیل القدر سنت ہے جسے سب کی طرف سے تلقی بالقبول حاصل ہے۔ [التمهيد 20/136]
➋ ایک وسق ساٹھ صاع کا ہوتا ہے اور ایک حجازی صاع 5 رطل اور ثلث = دو سیر چار چھٹانک یعنی 2 کلوگرام 99 گرام 520 ملی گرام، دیکھئے مولانا فاروق اصغر صارم رحمہ اللہ کی کتاب ”اسلامی اوزان“ [ص59] صاع کے صحیح وزن کے بارے میں علمائے حق کا باہم اختلاف ہے لہٰذا بہتر یہی ہے کہ ڈھائی کلو (2 کلو 500 گرام) قرار دے کر صدقہ نکالا جائے تاکہ آدمی شک وشبہ سے بچا رہے۔ واللہ اعلم
➌ ایک اوقیہ میں چالیس درہم ہوتے ہیں جو دو چھٹانک چھ ماشہ اور 472۔ 1220 گرام ہوتا ہے۔ دیکھئے: [اسلامي اوزان ص21]
➍ پورا سال گزرنے کے بعد ہی زکوٰۃ فرض ہوتی ہے۔
➎ تفقہ نمبر 2 سے ثابت ہوتا ہے کہ جس کا غلہ فصل وغیرہ 750 کلوگرام یا دوسرے قول میں 630 کلوگرام سے کم ہو تو اس میں عشر ضروری نہیں ہے۔ مذکورہ حد تک پہنچنے کے بعد ہی عشر فرض ہوتا ہے۔ نیز دیکھئے: [ح 402]
موطا امام مالک روایۃ ابن القاسم شرح از زبیر علی زئی 92