🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: غیر ثقہ ہونے کے لیے اتنی بات کافی نہیں ہے، کیونکہ ممکن ہے اس نے...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
غیر ثقہ ہونے کے لیے اتنی بات کافی نہیں ہے،
کیونکہ ممکن ہے اس نے عکرمہؒ سے وہ حدیث سنی ہو،
پھر بھول گیا ہو،
یاد کرنے کے لیے پوچھا،
لیکن چونکہ دوسرے قرائن اور حالات سے اس کا ضعف ثابت ہوگیا تھا،
اس لیے محدثینؒ نے اس کو ضعیف قرار دیا۔
اس لیے سفیان بن عینیہؒ،
عبدالرحمٰن بن مہدیؒ،
احمد بن حنبلؒ،
یحیٰ بن سعید القطانؒ وغیرہم جلیل القدر ائمہ نے ضعیف قرار دیا ہے۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 62