🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: حضرت حسن بصریؒ اور سعید بن المسیبؒ جلیل القدر اور کبار تابعین میں سے ہیں،...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
حضرت حسن بصریؒ اور سعید بن المسیبؒ جلیل القدر اور کبار تابعین میں سے ہیں،
جو علم اور عمر دونوں میں ابو داؤد اعمیٰ سے فائق تر اور انتہائی بلند ہیں،
اگر ان کو بدری صحابہ سے براہ راست روایت کرنے کا موقع نہیں مل سکا،
حالانکہ وہ علم حدیث کے انتہائی شیدائی تھے،
تو اس اندھے کو اٹھارہ بدری صحابیوں سے شرف ملاقات کیسے حاصل ہوگیا؟ یہ محض جھوٹ اور افتراء ہے،
(تو تصوف کا سلسلہ،
حضرت حسن بصریؒ کے واسطہ سے حضرت علیؓ سے کیسے شروع ہوگیا)
۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 64