شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: یہ حدیث نفس الامر اور حقیقت واقعہ کے اعتبار سے صحیح ہے، امام مسلمؒ نے...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
یہ حدیث نفس الامر اور حقیقت واقعہ کے اعتبار سے صحیح ہے،
امام مسلمؒ نے خود یہ حدیث بیان کی ہے۔
اور اس حدیث کا صحیح مفہوم یہ ہے:
کہ بلا شرعی ضرورت کے کسی مسلمان کے قتل کے درپے ہونا،
مسلمان کا شیوہ نہیں ہے،
اس لیے انسان ہمارے طریقہ اور ڈگر کو چھوڑ دیتا ہے۔
لیکن اس کا وہ مطلب نہیں ہے،
جومعتزلہ کہتے ہیں:
کہ اس حدیث سے معلوم ہوا،
کبیرہ گناہ کا مرتکب ایمان سے خارج ہوجاتا ہے،
اگرچہ کافر نہیں ہوتا،
لیکن کافروں کی طرح ہمیشہ ہمیشہ دوزخ میں رہے گا۔
جبکہ اصل حقیقت یہ ہے کہ کبیرہ گناہ کا مرتکب مسلمان،
فاسق اور نا فرمان مسلمان ہے،
مسلمان کا معنی:
اطاعت اور فرمانبرداری کرنے والا ہے،
اور یہ مسلمان کے شیوہ اطاعت وفرمانبرداری سے نکل گیا ہے،
اس لیے مجرم اور گناہ گار ہونے کی وجہ سے اگر توبہ نہ کرے،
یا اللہ تعالیٰ اپنی رحمت سے بخش نہ دے،
تو سزا کا مستحق ہے اور سزا بھگتنے کے بعد یا سفارش کی قبولیت کی صورت میں سفارش سے دوزخ سے نکل آئے گا۔

تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 67